بیجنگ چینی کمپنی کے اعدادو شمار کے مطابق نوول کرونا وایرس کی ایک ویکسین کے جانوروں پر ٹرایل
کے درمیان اس نے بندروں کو مزکورہ انفیکشن سے بڑی حد تک محفوظ رکھا۔
فرانسیسی ادارے اے ایف پی کے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وایرس سے ایک لاکھ 90 ہزار سے
زاید افراد ہلاک ھو چکے ھیں۔اور مختلف ممالک اس وایرس سے بچاو کی ویکسین تیار کرنے کی دوڑ میں
لگے ھوے ھیں۔
ساینویک بایوٹک نامی کمپنی نے کہا کہ اس نے بندروں کی ایک قسم جسے معدومیت کا کوی خطرہ نہیں
اس سے تعلق رکھنے والے 8 بندرں کو ویکسین کی 2 مختلف مقدار انجیکشن کے زریعے دی۔
اس کے 3 ہفتوں بعد انہیں وایرس کے سامنے لایا گیا لیکن ان میں انفیکشن نہیں ھوا۔
کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ تما م بندر بڑی حد تک کرونا انفیکشن سے محفوظ رہے۔
کمپنی کی تشخیص کے مطابق 4 بندروں کو ویکسین کی زیادہ مقدار دی گی تھی اور وایرس ان کے جسم
میں داخل کرنے کے 7 روز بعد تک ان کے پھیپھروں میں کوی علامت ظاہر نہیں ھوی۔
کمپنی نے کہا کہ باقی جن 4 بندروں کو ویکسین کہ کم مقدار دی گی ان میں وایرس داخل کیے
جانے کے بعد جسم میں وایرس کا دباو دیکھا گیا لیکن وہ خود بخود صحیح ہو گیا۔
اس کے برعکس جن 4 بندروں کو ویکسین نہییں دی گی وہ وایرس سے شدید بیمار ہوے اور ان کو
نمونیا ھو گیا۔

ساینوویک نے اپنے ٹرایلز کے نتایج انسانوں پر آزماش شروع کرنے کے 3 روز بعد آن لاین
شایع کیے لیکن ان نتایج کا ابھی عالمی ساینسی برادری جایزہ لے گی۔
یہ ویکسین دیگر ویکسینز کی طرح کرونا وایرس کو غیر فعال کر کے جسم میں اس بیماری کے
خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد دیتی ھے۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ھے کہ یہ ٹیسٹ اچھی کارکردگی کو ظاہر کرتے ھیں۔ اور کمپنی
ویکسین کی صلاحیت کے حوالے سے پر اعتماد ہے۔
کرونا وایرس اور دنیا میں موجودہ صورتحال