ویڈیو کالنگ کی ایپ زوم استعمال کرنے والوں کو ہیکرز کی جعلی ای میلز سے ہوشیار رہنے
کی ہدایت کی گی ھے۔
سایبر سیکورٹی کی فرم ابنارمل سیکورٹی نے خبردار کیا ھے کہ کرونا لاک ڈاون کے دوران
زوم کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکنے میں آیا ھے۔ کیونکہ لوگ گھروں میں کام کرنے

کے باعث زوم سے ایک دوسرے میں رابطے میں رہتے ہیں۔ جس سے وہ دفاتر کےمعمالات
سکولز میٹنگز اور کاروباری روابط میں رہتے ھیں۔ سایبر سیکورٹی کا کہنا ھے کہ جہاں
لوگ تیزی سے زوم ایپ کو استعمال کر رہے ہیں۔ وہی ہیکرز نے بھی اس پر اپنا جال وسیع کر دیا
ھے۔ ہیکرز کی جانب سے زوم میٹنگز ایک یاد دیانی کی صورت میں آتی ھے ۔
جس میں وہ ملازمین کو ان کی جانب سے فارغ ہونے کے سلسلے میں ایچ آر سے میٹنگ کا
کہتے ہیں۔ تاکہ صارفین گبھراہٹ میں اسے جلدی سے پڑھیں۔
جعلی ای میل میں زوم میٹنگ کی دعوت نامے کا لنک موصول ھوتا ھے۔ جو دوحقیقت
ہیکرز کی جعلی ویب سایٹ کا لنک ھوتا ھے۔ تاہم ملازمین جلدی سے اس لنک پر کلک کر دیتے ہیں
جس سے وہ زاتی معلومات ، بینک اکاونٹ نمبز وغیرہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے
ہیں۔ ای میل سیکورٹی کے مطابق ہیکرز اس چال سے اب تک 50 ہزار سے زاید میل باکس کو
کامیابی سے ہیک کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ کرونا وایرس کی وبا سے پہلے ہی زوم کو ناقص سیکورٹی کی نشاندہی کی جا چکی
ھے۔ اور اسے لوگوں کی پرایویسی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ اس طرح زوم میں
موجودہ دیگر مسایل میں زوم کی ریکارڈنگز کا غیر محفوظ ھونا اور فیس بک کے ساتھ نامعلوم
ڈیٹا شییر کرنا بھی شامل ھے۔