زکر الہی کے اسرار و معرفت پر امام ابن قیم کی شہکار کتاب الوابل الصیب کا اردو ترجمہ
شیخ السلام امام ابن قیم رحمتہ اللہ علیہ
ترجمہ و تفہیم مولانا مختار احمد ندوی
نظر ثانی و مقدمہ شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی
زکر الہی کے اسرار و معرفت پر امام ابن قیم کی شہکار کتاب الوابل الصیب کا اردو ترجم
زکر الہی اجڑی بستیوں اور بے قرار روحوں کے لیے متاح حیات اور اکسیر ہے ۔ جب بیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی نے پوچھا کہ خیروبھلای کے بہت سے کاموں میں سے مجھے ایک ایسا عمل بتا دیجے جو ساری بھلائیوں کا خلاصہ ہو تو رسول صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ترجمہ ہمیشہ تیری زبان زکر الہی سے تر ہو ۔یہ کتاب امام ابن قیمؒ کی عظیم شاہکار’’الوابل الصیّب‘‘ کا ترجمہ ہے جسے اردوقالب میں ڈھالنے کی سعادت ہندوستان کے نامورعالم دین مولانا مختاراحمد ندویؒ کے حصہ میں آئی۔اورشیخ الحدیث حافظ عبد العزیزعلوی حفظہ اللہ نے مکمل کتاب پرنظرثانی فرمائی اورمفید حواشی سے اس روحانی نسخہ شفا کو کندن بنادیا ۔ مولانا حافظ محمد خالد سیف حفظہ اللہ کے علمی نکات نے حسن وافادیت کودو چند کردیا۔ طارق اکیڈمی لاہورنے اسے خوبصورت اوراعلی معیارکے زیورطباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے۔ اللہ تعالی رحمت فرماے امام ابن تیمیہ اور ان کے شاگرد امام ابن قیم پر جنہوں نے اسلامی علوم و معرفت اور دین کے فلسفہ و معرفت کے وہ دریا بہاے کہ رہتی دنیا تک خلقت ان کے علم اوربرکتوں سے فیض یاب ہوتی رہےگی

یہ کتب بھی پڑھنا نہ بھولیں
