دجال شیطانی ہتکنڈے اور تیسری جنگ عظیم
دور حاضر اور دجال عظیم فتنہ دجال لعین
دجال کا ابتدای تعارف
دجال بروزن قوال مبالغہ کال صغیہ ہے۔جو کہ دجل سے بنا ہے جس کے معنی جھوٹ،فریب،ملمع سازی اور حق و باطل کا آپس میں غلط ملط کرنا ہے۔ چونکہ دجال میں یہ سارے عیب ہو نگےاس لیے اسے دجال کہتے ہیں۔یعنی بہت زیادہ جھوٹ بولنے والا اور بہت زیادہ فریب دینے والا۔
دجال موٹا اور بڑے ڈول والا ہو گا۔جوان ہو گاشکل و صورت سے شریف ہو گا۔اس کا رنگ گندمی ہو گا۔اور قد پستہ ہو گا۔اور اس کا سر سانپ کی طرح ہو گا۔اور اس کی پیشانی پر کافر لکھا ہو گا۔آنکھ کی جگہ بالکل سپاٹ ہو گی۔ آنکھ سبز اور کینچے کی طرح چکمکدار ہو گی۔ باہیں آنکھ سے کانا ہو گا جو کہ دیکھنے میں بد شکل لگے گی۔
دجال کا ظہور قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ دیگر فتنوں سمیت عیسایوں کے فتنہ کو مٹا کر فارغ ہوے ہی ہو گے کہ دجال کا ظہور ہو گا جس کے خاتمہ کے لیے حضرت عیسی علیہ السلام تشریف لایں گے۔
باقی اس کتاب میں
یہ بک بھی پڑھنا نہ بھولیں