سام سنگ اور ایپل نمبر ون کون ؟

سام سنگ نے ایک مرتبہ پھر ایپل کو پیچھے چھور دیا۔
سام سنگ الیکٹرونکس کارپویشن لیمٹڈ نے دنیا کی سب سے پڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کی دوڑ
میں ایک مرتبہ پھر ایپل کو پیچھے چھوڑدیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رایٹرز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت ،
عالمی سظح پر کی جانے والی موبایل فونز کی مجموعی فروخت کا پانچواں حصہ ہے۔
دوسری طرف چین کی شیاومی کمپنی کے فونز کی فروخت کے حوالے سے موباہل کمپنیوں کی درجہ بندی
میں تیسرے نمبر پر آ گی ہے۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں سیاومی کے فونز کی فروخت 62 فیصد اضافے
کے بعد بڑھ کر 4 کروڑ 89 لاکھ ہو گی ہے۔ جبکہ اس کے حصص میں بھی 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سام سنگ اور ایپل نمبر ون کون ؟
رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی معیشت مکمل طور پر بحال ہونے اور امریکا میں
کرونا ویکسین کی مہم شروع ہونے کے بعد دینا بھر میں موبایل فونز کی فروخت 27 فیصد اضافے کے بعد 34
کروڑ 70 یونٹس تک پینچ گی۔
جنوبی کوریا کی موبایل کمپنی سام سنگ نے اس سہ ماہی میں 7 کروڑ 65 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے
اور مارکیٹ میں اس کے حصص میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی کے مطابق گلیکسی ایس 21 اسمارٹ فون
سیریز کی فروخت کی وجہ سے سام سنگ کے منافع میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری طرف ایپل نے جنوری سے مارچ کے دوران 5 کروڑ 24 لاکھ آئی فونز فروخت کیے ، جس کے بعد کمپنی
مارکیٹ میں 15 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگی۔ لیکن اب بھی آئی فون پرو میکس امریکہ
میں سب سے ذیادہ فروخٹ ہونے والا فون ہے۔ یاد رہے کی لاک ڈاون کی وبا کے باعث اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری طرف ہواوے اونر امریکا کی پابندیوں کاسامنا کرنے کے بعد سابقہ نمبر ون کی دوڑ سے ساتوں نمبر پر آگی ہے۔